اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کا نیا ریٹ 140 روپے مقرر ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کا 138 روپے 95 پیسے پر لین دین ہوتا رہا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی.
معاشی پالیسیوں کے عدم تسلسل کے باعث روپیہ ایک مرتبہ پھر دباو کا شکار ہو گیا۔ تاریخ میں دوسری بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 140 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا اور 138 روپے 95 پرلین دین ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 314 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 37 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔