بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کے لیے نامزد کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے جو نام مشاورت کے ساتھ منتخب کیے ہیں، میں سب سے پہلے اپنی تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے پورا سندھ جیتا ہے، کوئی ایسا ڈسٹرکٹ نہیں ہے جہاں ہم ہارے ہوں، کراچی میں بھی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور قانون بنا دیا کہ کوئی غیرمنتخب بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ 6 مہینے کے اندر اندر کسی سیٹ پر کامیاب کروا لے۔
ان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کندھ کوٹ میر راشد خان چیئرمین اور شیر محمد وائس چیئرمین ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے میئر کے لیے انور لوہر اور ڈپٹی میئر محمد امین شیخ کو نامزد کیا ہے۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ دوسرا سکھر ڈویژن کے پہلے گھوٹکی میں چیئرمین کے لیے منگول خان مہر اور وائس چیئرمین کے لیے بابر خان کا نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ خیرپور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کے لیے ہم نے شیراز شوکت راجپر کو نامزد کیا ہے اور وائس چیئرمین کے لیے فہد علی شاہ جیلانی کو نامزد کیا گیا ہے۔