چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی موبائل سروسز کی معطلی سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے۔ سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق کوئی ہدایات نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ عام انتخابات 2024 کے حوالے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔