کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور سیاہ دن کے موقع پر نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی سفارتخانے کے باہر ڈیجیٹل ٹرک پر بھی کشمیریوں پر مظالم کی تصاویر چلائی گئیں۔ بارش کے موسم میں بھی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قونصل خانہ میں سیمنار کا انعقاد ہوا۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی اور دیگر امریکیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈیجیٹل ٹرک پر بھی کشمیریوں پر مظالم کی تصاویر چلا کر انھیں جگہ جگہ گھمایا گیا۔ پاکستانی قونصل خانہ میں بھی سیمنار منعقد کیا گیا۔ جہاں بھارت کے وحشیانہ اقدام پر عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کا فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔ بارش کے موسم میں بھی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے فسٹ ایوینیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتہاپسند مودی سرکار کے خلاف اور نہتے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نےبھارت مخالف اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے،