قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ میں الوراق کے علاقے کی رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، حکام نے بتایا۔
حکام کے مطابق آگ آس پاس کی متعدد گاڑیوں تک پھیل گئی۔ ابتدائی اندازے میں کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت 27 گاڑیوں کے تباہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔
امدادی کارروائی کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے وقوعہ بھیجی گئیں۔ نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے حکام نے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی اور متعدد افراد گاڑیوں سے باہر نہ نکل سکے۔




















































































