امریکی فن کار اور صحافی کی دوستی کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی تخلیق “آ بیوٹی فل ڈے ان دی نیبر ہڈ” کا ٹریلر پیش کردیا گیا ہے۔ ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہورہے ہیں ٹام ہینکس۔
سچے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے اس مووی میں جو کہانی بیان کرے گی۔ فریڈ روجر کی جو امریکی ٹی وی کے میزبان، اداکار، رائٹر کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی تھے اور یہ کردار نبھا رہے ہیں ٹام ہینکس۔ پکا یارانہ ہوتا ہے ہیرو کا صحافی کے ساتھ۔ جو دوست ہونے کے باوجود ان کے کام پر تنقید بھی کرتا ہے۔
کہانی میں کئی اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور پھر کیسے دونوں میں اختلافات جنم لینے لگتے ہیں اسی کو بیان کیا گیا ہے۔ فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔