یورپ: یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کا اشارہ دیا ہے، جسے خطے کی موجودہ صورتحال میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اگر ایران سمجھوتے پر آمادہ ہوتا ہے تو اس پر عائد پابندیوں کو نرم کیا جا سکتا ہے، تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یورپی یونین کے حالیہ اجلاس میں کسی بھی رکن ملک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت نہیں کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حوالے سے ایک مشترکہ مؤقف سامنے آ رہا ہے۔
اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں فوری شمولیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس وقت فوری شمولیت ممکن نہیں، تاہم یوکرین کی شمولیت کے لیے ایک مرحلہ وار عمل تجویز کیا گیا ہے جس پر پیش رفت جاری ہے۔






















































































