واشنگٹن امریکہ نے پاکستان اور ایران کو تحمل سے کام لینے کی ہدایت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیں جبکہ پاکستان کا ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا بیان خوش آئند اور تعمیری ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے ثابت ہوتا ہے ایران کے خطے میں تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں کہ حالات کس جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت مستقبل کی صورتحال کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پاک ایران کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے۔