کراچی سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فحش مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں فیملی وی لاگنگ کے نام پر سوشل میڈیا پر فحش مواد کی موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے حسن بیگ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فیس بک ، ٹک ٹاک ، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اور دیگر ایپس سے غیر اخلاقی مواد پر فوری ایکشن لینےکا حکم دیا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو کارروائی کرکے 20 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دیگر کارروائی کرکے 20 فروری تک رپورٹ پیش کریں۔