کامیڈین شفاعت علی نے شہبازشریف کے فرمائش پر اُن کے لہجے کی نقل اتاری جس پر ہال قہقہوں اورتالیوںسے گونج اٹھا ۔وزیراعظم اور کامیڈین کے مکالمے سے شرکاء ہنسی میں لوٹ پوٹ ہوگئے۔ ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے رکھی گئی تقریب کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مراعات کے اعلان بھی کیے اور اختتام پر انہوں نے کامیڈین کو خود دعوت دی کہ وہ اسٹیج پر آکر لطیفے سنائیں۔
وزیر اعظم کی درخواست پر کامیڈین نے اسٹیج پر آکر پہلے وزیر اعظم سے معذرت کی اور پھر ان ہی کی نقل اتاری۔
کامیڈین کی جانب سے وزیر اعظم کی ہوبہو نقل اتارنے پر نہ صرف شہباز شریف خود ہنس پڑے بلکہ تقریب میں موجود تمام وفاقی وزرا، اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی ہنس پڑے۔
وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کامیڈین شفاعت علی کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم کے لہجے میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے شفاعت علی نے کہاکہ ”رانا صاحب ایک ہفتے میں یہ بچے بھرتی نظر نہ آئے تو پھر ایک میٹنگ ہوگی جس میں دیگر باتیں ہونگی لیکن سپورٹس پر بات نہیں ہوگی“شفاعت علی کی میمکری پر وزیراعظم شہبازشریف، رانا مشہود، وزیراطلاعات عطا تارڑ سمیت ہال میں موجود تمام افراد نےبے ساختہ قہقہے لگائے۔
شرکاء نے تبصرہ کیا کہ اپنی موجودگی میں وزیراعظم نے کامیڈین کی میمکری کراکے کھلے دِل، خود پر تنقید اور ٹینلٹ کی حوصلہ افزائی کی روایت قائم کی ۔