سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، تاکہ حالات کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے اور ممکنہ مسائل سے نمٹا جا سکے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں، اور اگر جنگ طویل مدت تک جاری رہی تو اس کے اثرات ہر شعبے پر پڑیں گے اور مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایندھن کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ وسائل کا ضیاع روکا جا سکے اور آئندہ کے چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہو۔