پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا انتہائی ضروری ہے، اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی مؤثر اور ناگزیر راستہ ہیں۔
گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور موجودہ علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکے۔