لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا، 7 سے 15 کلو واٹ تک سسٹم کی قیمت میں 25 سے لیکر50 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ۔
نیوز کے مطابق مارکیٹ میں 6 روپے فی واٹ کے حساب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
7 کلو واٹ کا سسٹم 25ہزار اضافے کیساتھ 8 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت بھی 11 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 12لاکھ روپے تک ہوگئی ہے۔ اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت50 ہزار اضافے کیساتھ14 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ، 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 16 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
تمام سولر سسٹم آن گرڈ لگانے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ہائیبرڈ سسٹم پر جانے کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
ملک بھرمیں یوم شہادت امام علیؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کراچی میں یوم علی علیہ السلام کا مرکزی...
مزید پڑھیںDetails