گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ساتوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد بھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اردگرد کے علاقے کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے محفوظ بنانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو فوری طور پر ہلاک کر دیا تھا۔ مزید 4 دہشت گرد گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود تھے، جنہیں فورسز نے گھیرے میں لینے کے بعد ہلاک کر دیا۔


















































































