مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے سزا کے اپیلوں کی بحالی کی درخواست پر کل سماعت متوقع ہے۔
نوازشریف سے جاتی امرا میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت لیگی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کی ملاقاتیں کیں۔
اے این پی رہنما غلام احمد بلور کو نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، گارڈز نے گیٹ سے واپس کردیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے، اسلام آباد پہنچنے پر ان کے ہمراہ عرفان صدیقی اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ صحافیوں اور لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
نوازشریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر دستخط بھی کردیے تھے۔























































































