صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو یہ اعلیٰ عسکری اعزاز ان کی نمایاں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل سید عامر رضا نے قومی دفاعی صلاحیتوں اور ملک کے اسٹریٹجک نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے اعتراف میں صدرِ مملکت نے انہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔
نشانِ امتیاز (ملٹری) پاکستان کے اعلیٰ ترین عسکری اعزازات میں شمار ہوتا ہے اور یہ غیر معمولی خدمات انجام دینے والے فوجی افسران کو دیا جاتا ہے۔





















































































