چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے حملے کے دوران کویت میں واقع ایک چینی کمپنی کی عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم اس واقعے میں کوئی چینی شہری زخمی یا متاثر نہیں ہوا۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بیجنگ نے کویتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں موجود چینی شہریوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
ان کے مطابق چین صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بیرونِ ملک مقیم اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کویت میں موجود تمام چینی شہری محفوظ ہیں اور چینی حکومت ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے کویتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ چینی شہریوں اور ان کی املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔





















































































