اسلام آباد: پاکستان کے توانائی شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس میں گیس اور بجلی دونوں شعبوں کے واجبات شامل ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق توانائی شعبے کے مجموعی سرکلر ڈیٹ میں سب سے بڑا حصہ گیس کے شعبے کا ہے، جہاں گردشی قرضہ 3 ہزار 611 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ بھی ایک ہزار 675 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس طرح گیس اور بجلی کے شعبوں کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار 286 ارب روپے بنتا ہے، جو ملک کے توانائی شعبے پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان کے توانائی شعبے کی مالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شعبہ مالی دباؤ کا شکار ہے۔





















































































