کراچی کے شہریوں کے لیے ایک دن میں دو موسم

 شہر کراچی 2 مختلف موسموں کی زد میں رہا، صبح کے وقت خنکی رہی اور دوپہر کو پارہ 30 ڈگری تک جانے پر معمولی حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا کا کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہلکی خنکی رہی اور دوپہر کے وقت شمال مشرقی ہوائیں منقطع ہونے کے سبب معمولی حدت محسوس کی گئی۔

گزشتہ روز شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 22کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 اور شام کے وقت 38 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ آج  شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں مزید 2ڈگری اضافے سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔