بدین:سوشل میڈیا کے ذریعے ’بلیک میلنگ‘ کے بعد 12 ویں جماعت کی طالبہ کی خود کشی پر بچی کے والد کی مدعیت میں مبینہ ملزم سوم کمار اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف تھانہ ٹنڈوغلام علی میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
مقدمے میں دفعہ 322 ، دفعہ 506/2 اوردفعہ 385 لگائی گئی ہے۔ ملزمان پر طالبہ کو جان سے ماردینے کی دھمکی اور بھتہ خوری کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
کیس کے مرکزی ملزم سوم کمار نے حیدرآباد پولیس کو گرفتاری دیدی ہے ۔ حیدرآباد پولیس نے ملزم کو بدین پولیس کے حوالے کردیا ہے۔