احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نےسماعت کی۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزموں پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی ہے جبکہ نیب نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی ہیں۔
کیس میں یوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان سمیت 7 ملزمان نامزدہیں،ملزمان پرغیرقانونی ٹھیکوں سے خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام ہے۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر 2018 کو نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا، ملزمان پر قومی خزانے کو 12 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔