وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ، نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات او ر جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر کی رات 12 بجے شروع ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی )اوگرا( نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی تھی۔
پٹرولیم ڈویژن کو سمری گزشتہ روز ہی موصول ہوگئی تھی جس کے بعد اسے وزارتِ خزانہ کو ارسال کیا گیا، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔