اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی گئی
وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اراکین کابینہ اپنے زیر التوا منصوبے جلد از جلد مکمل کریں،اپوزیشن کو اعتراض کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وفاقی کابینہ نے الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8ایجنڈا آئٹم کی منظوری دی گئی اور سی ڈی اے ری اسٹرکچرنگ کیلئے ایکشن پلان اور ٹائم لائن تیارکرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیر عظم نے کہا وزارت تجارت،صنعت وپیداواربھئی الیکٹرک موٹرپالیسی پر رہنمائی کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا معاشی ترقی میں بہتری سےعوام کو فائدہ ہوگا، مشکلات کے باوجود معاشی اعشاریے مثبت ہیں، اراکین کابینہ اپنے زیر التوا منصوبے جلد از جلد مکمل کریں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں ، اپوزیشن کو اعتراض کا موقع نہیں ملناچاہیے۔