حکومت پاکستان نے چین میں موجود پاکستانی شہریوں کو پاکستان نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں پاکستانیوں کو چین سے نا نکالنا پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کو چین میں مقیم پاکستانیوں کی فکر ہے لیکن جذباتی فیصلہ نہیں کرسکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کو بھرپور سہولیات دی جارہی ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں دو فروری تک معطل کر دی گئی ہیں۔
جب کہ جنوبی پنجاب میں چینی باشندوں کی اسکریننگ تک سی پیک پر کام روک دیا گیا ہے۔