چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز جاتی امراء سے ائرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اہلخانہ کے ہمراہ غیر ملکی پرواز سے براستہ متحدہ عرب امرات (یو اے ای) لندن پہنچیں گی۔
ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر ن لیگ لندن میں اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں نواز شریف کی وطن واپسی، انتخابات سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔