کراچی نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ چین کی ریلوے کمپنی کراچی لوکل ٹرین سسٹم بنائے گی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کے صدر اور نائب صدر نے ملاقات کی جس میں کراچی سرکلر منصوبے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی اراضی کے مسائل تقریباً حل ہو چکے ہیں، کے سی آر پروجیکٹ کی ساورن گارنٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا روٹ تقریباً 43 کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے جو سٹی اسٹیشن، لانڈھی، ملیر، اورنگی اور ڈرگ روڈ سمیت کئی مقامات کو کورکرتا ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ چین کی ریلوے کمپنی کراچی لوکل ٹرین سسٹم بنائے گی۔