پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا اور حکومت کی جانب سے مذاکرات محض دکھاوے کے لیے کیے گئے۔
اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے کمیٹی قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔
اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا تھا، جبکہ مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔




















































































