پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اہم دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے ہیں۔
دورے کے دوران وہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔




















































































