جاپان نے بھارت کی جانب سے رات گئے پاکستانی شہریوں پر کیے گئے فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جاپان نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور بات چیت کے ذریعے حالات کو قابو میں لائیں۔
جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشیماسا حیاشی نے خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی انتقامی کارروائیوں کو جنم دے سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مکمل فوجی تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں سے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی حملوں کو “شرم ناک” قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ اُن کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے بھی بھارت کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان پر ہونے والے حملے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
چین نے بھی بھارتی کارروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات قابل تشویش ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان نہ صرف ایک دوسرے کے ہمسایہ ہیں بلکہ چین کے بھی قریبی ہمسایہ ہیں، اس لیے دونوں ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔