راولپنڈی :راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ایک ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرون درخت سے ٹکرا کر ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے نتیجے میں دکان میں آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری فوراً فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون کا ملبہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے اور اس کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ واقعہ ایک دفعہ پھر راولپنڈی میں سیکیورٹی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھاتا ہے، جس کے بعد مقامی حکام نے تحقیقات کو تیز کرنے اور ملوث افراد کا تعین کرنے کا وعدہ کیا ہے۔