بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے زبردست ردعمل دیا ہے۔
حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیری عوام اپنا محافظ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے بروقت ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
بیان میں بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا پاکستانی شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
یہ حملے بھارت کے دہشتگرد چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کے مترادف ہیں۔
حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ کشمیری تحریکِ آزادی کو دبانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے کیونکہ یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔