سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو آئندہ ماہ ایشیائی صارفین کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی۔
قیمت میں کمی کے بعد عرب لائٹ خام تیل علاقائی معیار کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق آرامکو کی جانب سے قیمتوں میں کی گئی یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ ہے۔




















































































