چین کے سینٹر فار گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نوبیل امن انعام کی امید ظاہر کی ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر درست سمت میں کام کرتے رہے تو امید ہے کہ وہ نوبیل امن انعام حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی مثبت حکمت عملی برقرار رکھیں تاکہ وہ نوبیل امن انعام حاصل کریں یا مشترکہ طور پر اس اعزاز کے حقدار قرار پائیں۔




















































































