پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پولیس نے نقص امن کے خدشے کے تحت حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کر دیا۔
ریڈیو پاکستان پشاور میں 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔ بعد میں پشاور ہائی کورٹ نے انہیں اسی مقدمے میں عبوری ضمانت دے دی۔
پولیس نے تینوں کو ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے سے حراست میں لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق حراست کا حکم مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کی دفعہ 3 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی حراست کا معاملہ ڈپٹی کمشنر کے سامنے اٹھائے گی۔


















































































