حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔





















































































