اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملات پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دیا تھا۔
پس پردہ رابطوں کے بعد پیپلز پارٹی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے، جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات میں کمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔






















































































