ہانیہ عامر نے بھارتی پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ہونے والی انسٹاگرام پوسٹ کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیا.

ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس اور دکھ بھرا وقت ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا اور الزامات کی سیاست کرنا صرف نفرت کو بڑھاتا ہے، ہمیں ہمدردی، انصاف اور شفاء کی طرف بڑھنا ہوگا،کسی پر بنا ثبوت کے الزام لگانا صرف پھوٹ ڈالنا ہے۔
ہانیہ عامر نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی محبت میرے لیے بہت اہم ہے،میں آپ سب سے بہت پیار سے کہہ رہی ہوں کہ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ایک بار سچائی کو جانچ لیں۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے تھے اور بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا،اس واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی پابندی لگادی ہے۔