بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگیا، اجلاس کے لیے تمام شرکاء وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،اجلاس کے بعد وزیراعظم قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونےوالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کررہے ہیں ، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات
کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کرکے اہم اعلانات کریں
گے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور جواب دینے کا انتباہ کیا تھا،پاک فوج نے جنگ شروع کرنے کے بعد اپنے وعدے کے مطابق دشمن کو دھول چٹائی ہے۔