گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد امیدواروں کی حمایت سے حکومت بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں گلگت بلتستان کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں حکومت سازی اور سیاسی مشاورت کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے ارکان کو ساتھ ملا کر حکومت تشکیل دینے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم پارٹی کی کوشش ہوگی کہ آزاد منتخب ہونے والے ارکان کو ساتھ ملا کر مستحکم حکومت قائم کی جائے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، جس کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد ارکان کی حمایت آئندہ حکومت کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔






















































































