کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کے سلسلے میں طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر ہونے والے احتجاج کے دوران دو گروپس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے اب تک کسی فریق نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا جبکہ جھگڑے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب مقتول میر رضا کے والد میر حسین، والدہ اور بہن نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی، جہاں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر رہنماؤں نے ان کا خیرمقدم کیا۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین نے الزام عائد کیا کہ موجودہ نظام مجرموں کی پشت پناہی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نظام کے خلاف ہماری لڑائی ہے، وہ اپنی پوری مشینری کے ساتھ ہمارے مقابلے میں کھڑا ہے۔
میر رضا کے قتل کیس کے حوالے سے اہل خانہ اور مختلف حلقوں کی جانب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔






















































































