وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی مزید ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کم کر دی ہے، جس کے بعد یہ شرح 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ کمی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کے فارمولے میں تبدیلی کے بعد سامنے آئی ہے۔ سرکاری دستاویزات میں پیٹرول پر عائد لیوی کی نئی شرح 63 روپے 64 پیسے فی لیٹر بتائی گئی ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مرحلہ وار کم کی گئی ہیں۔ اس عرصے میں پیٹرول 35 روپے فی لیٹر سے زائد سستا ہوا ہے۔

















































































