وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان اور مالدیپ کے اقتصادی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کے ساتھ دونوں ممالک کا تجارتی حجم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالرز تک لے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری نقل و حمل ضروری ہے۔
مالدیپ کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنے ملک میں نئی ٹیکنالوجی لانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے اقتصادی مواقع موجود ہیں اور تعلیم اور سیاحت سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔


















































































