کفایت شعاری کے اقدامات کے باوجود مالی سال 2026–27 کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت چلانے کے اخراجات 28.21 فیصد بڑھ کر 206 ارب 64 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران یہ اخراجات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 161 ارب 18 کروڑ روپے سے بڑھ گئے۔ اس مد میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ دفتری اخراجات، تنخواہیں، انتظامی اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں اس مد کے اخراجات مزید بڑھنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ پورے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت چلانے کے اخراجات کا ہدف ایک ہزار 71 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

















































































