بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بھارتی جریدے نے پاکستان کے خلاف خفیہ سازشوں پر مبنی تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔
پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے بھارت کی جانب سے خطے میں جنگی صورتحال پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مودی نے بھارتی افواج کو مکمل آزادی دے دی ہے کہ وہ کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے تسلسل سے ہونے والے اجلاسوں میں پاکستان کے خلاف فوری اور طویل المدتی اقدامات پر غور جاری ہے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے، جبکہ پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے جیسے فیصلے نفرت پر مبنی پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بھارت دہشتگردی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان پر الزام تراشی میں مصروف ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ماهوار سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی مہم کے ذریعے پانی کی قلت کو سیاسی ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی وزراء کے بیانات اور میڈیا پر کھلے عام پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ “آپریشن بدلہ” کے آغاز کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
پاکستانی حکومت اور مسلح افواج نے بھارتی جنگی تیاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، مگر عالمی طاقتیں بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر خاموش دکھائی دیتی ہیں، جو خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔