کویت کی وزراء کونسل نے عرفات اور عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزراء کونسل نے جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک عام تعطیلات مقرر کی ہیں۔ ان تعطیلات کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن تصور کیا جائے گا جبکہ منگل 10 جون سے دفاتر میں معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
امارات کی فلکیات سوسائٹی کے مطابق فلکیاتی اندازوں کے تحت عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے، جو اسلامی کیلنڈر کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ ذی الحجہ کے مہینے کے آغاز کی نشانی کے طور پر چاند 27 مئی کو دیکھے جانے کی توقع کی جا رہی ہے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔