اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔






















































































