اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
ایوان صدر کے حکام کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنا دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
لندن سے روانگی کے موقع پر صحافیوں نے صدر مملکت سے ان کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا، جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے اور لندن میں اچھا وقت گزرا۔
صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنا تھا، تاہم برطانیہ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث ان کی واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔
دورہ برطانیہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔






















































































