نیویارک: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، مربن خام تیل کی قیمت ساڑھے 7 فیصد بڑھ کر 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں مربن خام تیل 7.5 فیصد اضافے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی ایک ڈالر مہنگا ہوکر 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جارہا ہے۔






















































































