ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور ان کی افواج نے ممکنہ حملوں کے لیے مشقیں بھی تیز کر دی ہیں۔ ممکنہ اہداف میں ایران کی توانائی تنصیبات، جوہری مراکز اور میزائلوں اور ڈرونز کے ذخائر شامل ہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی شدید فوجی کارروائی ایران کی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق ایسی کارروائی ایران کو سفارتی سطح پر رعایتیں دینے پر آمادہ ہونے کے لیے مجبور کر سکتی ہے۔
عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے رواں ہفتے اسرائیل میں نیتن یاہو سے ممکنہ حملوں پر بات چیت کی ہے، جبکہ امریکی اور اسرائیلی طیارے عراق کی فضائی حدود میں حملوں کی مشقیں کر رہے ہیں۔

















































































