پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے جمہوریت کمزور ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار اپوزیشن جمہوری نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔


















































































